مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان میں شدید زلزلے سے ہونے والی تباہی میں مزید 20افراد ہلاک اور 900 زخمی ہو گئے ہیں، زلزلے کی شدت 7.3 بتائي گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق زلزلے کے بعد امدادی سرگرمیوں میں ریسکیو اداروں کے ساتھ ساتھ نیم فوجی دستوں کے 20 ہزار اہلکار بھی حصہ لے رہے ہیں۔
دو روز قبل بھی جاپان میں 6.5 شدت کے زلزلے کے باعث 9 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے، یوں 2 روز میں زلزلوں سے 25 افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے۔ اطلاعات کے مطابق جمعہ کی شام آنے والے زلزلے سے 909 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 171 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
کیوشو ملک کی جنوبی ریاست ہے جس کا شہر کوموماتو زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے،اس کی آبادی 2 لاکھ افراد پر مشتمل ہے جبکہ اس علاقے میں 3 لاکھ 85 ہزار گھر اور دیگر عمارات ہیں، شہر کا بیشتر حصہ زلزلے کے بعد بجلی اور گیس سے محروم ہے۔
آپ کا تبصرہ