مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کےصوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس معلومات پر قلات میں ہونے والے آپریشن میں اب تک وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے 34 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
بلوچستان کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ پورا ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے انٹیلی جنس معلومات پر قلات میں ہونے والا آپریشن بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس میں اب تک کالعدم تنظیم کے 34 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے اور ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ ، بارودی مواد اور ددستی بم بھی برآمد کئے گئے ہیں ۔
وزیرداخلہ نے بتایا کہ قلات کے علاقے جوہان میں آپریشن کے دوران وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر عبدالنبی بنگلزئی بھی ہلاک ہوا ہے جبکہ مارے گئے دیگر دہشت گردوں میں ہائی کورٹ کے جج جسٹس نواز مری سمیت مستونگ کےمتعدد پشتون شہریوں کے قتل میں ملوث افراد بھی شامل ہیں ۔ آپریشن میں دو ایف سی اہلکار زخمی اور ایک اہلکار جاں بحق بھی ہوا ہے۔
آپ کا تبصرہ