7 نومبر، 2016، 9:31 AM

موصل آپریشن میں اب تک 2000 وہابی داعشی دہشت گرد ہلاک

موصل آپریشن میں اب تک 2000 وہابی داعشی دہشت گرد ہلاک

عراق کے صوبہ نینوا کے آپریشن کمانڈر نجم الجبوری نے اعلان کیا ہے موصل آپریشن کے دوران اب تک 2000 خونخوار وہابی داعشی دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے صوبہ نینوا کے آپریشن کمانڈر نجم الجبوری نے اعلان کیا ہے موصل آپریشن کے دوران اب تک 2000 خونخوار وہابی داعشی دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں داعش کے اعلی کمانڈر بھی موجود ہیں۔ نجم الجبوری نے کہا کہ عراقی فورسز اپنے منصوبے کے مطابق آگے بڑھ رہی ہیں اور دہشت گردوں کے قبضہ سے بڑے علاقہ کو آزاد کرالیا گیا ہے۔

نجم الجبوری نے کہا ہے کہ ایسی اطلاعات موصل ہورہی ہیں جن کے مطابق داعش دہشت گرد اجتماعی طور پر موصل سے فرار ہورہے ہیں اور جو دہشت گرد موصل میں باقی بچ گئے ہیں  ان کے لئے بھی ہتھیار ڈالنے یا ہلاک ہونے کے علاوہ کوئی تیسرا راستہ نہیں ہے۔ نجم الجبوری نے کہا کہ عراقی فورسز نے موصل سمیت  تمام عراقی سرزمین کو داعش کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کا عزم کررکھا ہے۔

News ID 1868137

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha