مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کی نیشنل سوشلسٹ پارٹی کے رکن طارق احمد نے کہا ہے کہ شام کی سرحد پر ترکی اور سعودی عرب کیمیاوی ہتھیار بنا کر دہشت گردوں کو فراہم کررہے ہیں۔ احمد طارق نے کہا کہ ترکی اور سعودی عرب نا صرف شام میں سرگرم دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کررہے ہیں بلکہ انھوں نے شام کی سرحد کے قریب کیمیاوی ہتھیار بنانے والی فیکٹریاں بھی لگا رکھی ہیں جہاں سعودی عرب اور ترکی کیمیاوی ہتھیار بنا کر دہشت گردوں کو فراہم کررہے ہیں۔ طارق احمد نے کہا کہ میرے پاس اس بات کے ٹھوس شواہد موجود ہیں اور عالمی برادری کو اس سلسلے میں تحقیقات کا آغاز کردینا چاہیے۔
شام کی نیشنل سوشلسٹ پارٹی کے رکن طارق احمد نے کہا ہے کہ شام کی سرحد پر ترکی اور سعودی عرب کیمیاوی ہتھیار بنا کر دہشت گردوں کو فراہم کررہے ہیں۔
News ID 1863182
آپ کا تبصرہ