7 اپریل، 2016، 12:31 AM

صوبہ پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری

صوبہ پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری

پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ قبئل علاقوں سے دہشت گرد فرار ہوکر صوبہ پنجاب میں روپوش ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا  ہے کہ صوبہ پنجاب میں  دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ قبئل علاقوں سے دہشت گرد فرار ہوکر صوبہ پنجاب میں روپوش ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا  کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں بھاگ کر پناہ لینے والے دہشت گردوں کے خلاف جنوبی پنجاب میں کارروائیاں کی جارہی ہیں کیونکہ آپریشن ضرب عضب کے باعث ملک بھر سے دہشت گرد بھاگ کر جنوبی پنجاب میں پہنچے ہیں جہاں انہوں نے رحیم یارخان کے کچے علاقے اور روجھان میں پناہ لے رکھی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن پاک فوج کی مدد سے رینجرز، پولیس اور سی ٹی ڈی کررہے ہیں۔

News ID 1863115

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha