مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ مٹی کے تیل اور ہائی اوکٹین کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھی جائیں گی۔ اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی تھی تاہم حکومت نے صرف پیٹرول اورڈیزل کی قیمت میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا جارہا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 64 روپے 27 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگی۔وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جارہا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 72 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگی تاہم مٹی کے تیل اور ہائی اوکٹین کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیاجارہا جس سے ان کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رہیں گی۔
پاکستانی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ مٹی کے تیل اور ہائی اوکٹین کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھی جائیں گی۔
News ID 1862960
آپ کا تبصرہ