28 مارچ، 2016، 1:17 PM

برسلز میں دہشت گردوں کے خلاف مظاہرہ / پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں

برسلز میں دہشت گردوں کے خلاف مظاہرہ / پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں دہشتگرد حملوں سے متاثرہ ایئرپورٹ کل آزمائشی طور پر کھول دیا جائے گا۔ بیلجیم میں چھاپوں کے دوران دہشت گردی کے شبہ میں 9 افراد کی گرفتاری کے بعد تفتیش کا دائر کار دیگر ممالک تک بڑھا دیا گیا ۔

 
مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں دہشتگرد حملوں سے متاثرہ ایئرپورٹ کل آزمائشی طور پر کھول دیا جائے گا۔ بیلجیم میں چھاپوں کے دوران دہشت گردی کے شبہ میں 9 افراد کی گرفتاری کے بعد تفتیش کا دائر کار دیگر ممالک تک بڑھا دیا گیا ۔ دہشتگرد حملوں سے متاثرہ برسلز ایئر پورٹ کی بحالی کا کام مکمل ہونے کے بعد کل آزمائشی طور پر کھول دیا جائے گا، گزشتہ منگل کو ہونے والے دہشتگرد حملے میں ڈپارچر حال اور ایئرپورٹ کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا تھا ،تاہم حکام نے ایئر پورٹ کے باقاعدہ طور پر کھولنے کی کوئی مقررہ تاریخ نہیں دی ہے ۔ادھر پراسیکیوٹر کے مطابق برسلز سمیت بیلجیم کے مختلف شہروں میں 13 چھاپے مارے گئے، اس دوران مزید9 افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں سے5 افراد کو پوچھ گچھ کے بعد رہا کردیا گیا۔جرمنی میں 2 افراد کی گرفتاری کے بعد اٹلی اور نیدرلینڈ سے بھی 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، گرفتار افراد کا پیرس اور برسلز حملوں سے تعلق ظاہر کیا جارہا ہے ۔

News ID 1862874

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha