26 مارچ، 2016، 12:55 AM

داعش کی برطانوی ائیرپورٹوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی

داعش کی برطانوی ائیرپورٹوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی

بیلجیئم میں ہونے والے حملوں کا سوگ ابھی ختم نہیں ہوا تھا کہ داعش دہشتگردوں نے برطانوی ائیرپورٹوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے کر اپنے یورپی آقاؤں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اخبار ڈیلی میل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیلجیئم میں ہونے والے حملوں کا سوگ ابھی ختم نہیں ہوا تھا کہ داعش دہشتگردوں نے برطانوی ائیرپورٹوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے کر اپنے یورپی آقاؤں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں دو دہشت گردوں نے اپنے اگلے اہداف بیان کئے۔ برطانوی سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دہشتگرد لندن کے مقامی لہجے میں بات کررہے تھے اور غالباً یہ ان 400  داعش دہشت گردوں میں سے ہیں کہ جو برطانیہ سے جاکر داعش میں شامل ہوئے ہیں۔
برطانیہ کے لئے یہ معاملہ اس حوالے سے خصوصی طور پر تشویشناک ہے کہ داعش کے سینکڑوں تربیت یافتہ دہشت گردوں کے برطانیہ میں واپس پہنچنے کی اطلاعات بھی موجود ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ لوگ حساس مقامات پر حملے کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں اور موقع کی تلاش میں ہیں کہ کب یہ پیرس اور برسلز جیسی تباہی لندن میں بھی کرسکیں۔
دہشتگردوں نے ویڈیو میں برسلز حملوں پر جشن مناتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کے خون کو اپنے لئے باعث مسرت قرار دیا۔ انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ گیٹ وک اور ہیتھرو ائیرپورٹ ان کا اگلا ہدف ہیں،

News ID 1862816

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha