21 مارچ، 2016، 1:37 AM

استنبول حملے میں ملوث دہشت گرد کا تعلق داعش سے تھا

استنبول حملے میں ملوث دہشت گرد کا تعلق داعش سے تھا

ترک وزیر داخلہ نے کہاہے کہ سنیچر کو استنبول میں حملہ کرنے والے خودکش بمبار کا تعلق وہابی دہشت گرد تنظیم داعش سے تھا جس کا نام محمت اوزترک تھا داعش وہی تنظیم ہے جسے ترکی اور سعودی عرب کی بے پناہ حمایت حاصل رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک وزیر داخلہ نے کہاہے کہ سنیچر کو استنبول میں حملہ کرنے والے خودکش بمبار کا تعلق وہابی دہشت گرد تنظیم داعش سے تھا جس کا نام محمت اوزترک تھا داعش وہی تنظیم ہے جسے ترکی اور سعودی عرب کی بے پناہ حمایت حاصل رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترکی کے وزیر داخلہ کا کہناتھا کہ خود کش حملہ آور کی شناخت ہوگئی ہے اور اس کا نام محمت اوزترک تھا
انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اب تک پانچ افراد سے پوچھ گچھ کی جا چکی ہے،  ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ سنیچر کا وحشیانہ حملہ محمت اوزترک نے کیا تھا اور اس کا تعلق داعش سے ہے۔اس موقعے پر وزیرِ داخلہ نے ملک کے سات صوبوں میں سکیورٹی کے اقدامات اور کرفیو کے نفاذ کا ارسرِ نو جائزہ لینے کے کا اعلان بھی کیا۔
واضح رہے کہ ترکی کے شہر استنبول میں حکام کے مطابق سنیچر کو ایک سیاحتی مقام پر خود کش حملے میں 5 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو امریکی اور ایک ایرانی شہری بھی شامل ہے۔

News ID 1862690

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha