17 مارچ، 2016، 12:03 PM

امریکی صدر نے میرک گارلینڈ کو امریکی عدالتِ عظمیٰ کا جج نامزد کر دیا

امریکی صدر نے میرک گارلینڈ کو امریکی عدالتِ عظمیٰ کا جج نامزد کر دیا

امریکہ کے صدر باراک اوبامہ نے جسٹس انتونین اسکالیا کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر وفاقی اپیلٹ کورٹ کے جج میرک گارلینڈ کو امریکی عدالتِ عظمیٰ کا جج نامزد کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے صدر باراک اوبامہ نے جسٹس انتونین اسکالیا کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر وفاقی اپیلٹ کورٹ کے جج میرک گارلینڈ کو امریکی عدالتِ عظمیٰ کا جج نامزد کر دیا ہے۔  اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران صدر اوبامہ نے میرک گارلینڈ کی نامزدگی کا اعلان کرتے ہوئے انھیں امریکہ کے چند ذہین ترین قانون دانوں میں سے ایک قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ ڈیموکریٹ اور ری پبلکن دونوں ہی میرک گارلینڈ کی بطور جج عمدہ کارکردگی کے معترف ہیں ۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے نئے جسٹس کی نامزدگی کے لیے ضروری ہے کہ امریکی سینیٹ بھی اس کی توثیق کرے، تاہم موجودہ سینیٹ میں رپبلکن پارٹی کو اکثریت حاصل ہے۔

News ID 1862596

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha