مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے یمن کے صوبہ حجہ کے ایک بازار پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری کی شدید مذمت کی ہے۔
ادھر ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم نے بھی بازار پر سعودی عرب کے بہیمانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تنظیم نے 40 زخمیوں کا علاج کیا ہے جبکہ اس حملے میں 110 یمنی شہری شہید ہوگئے ۔
یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ نے بھی حملے کی مذمت کی جبکہ ایران کی وزارت خارجہ نے بھی سعودی عرب کی یمن پر جارحیت اور بربریت کی مذمت کرتے ہوئے عالمی اداروں پر زوردیا ہے کہ وہ یمن میں سعودی عرب کی بربریت پر خاموش تماشائی نہ بنیں۔
آپ کا تبصرہ