مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے روس کی جانب سے شام سے فوجیوں کے انخلاءکو مثبت اقدام قراردیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکانگ نے منگل کومعمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ شام کی جانب سے فوجوں کے انخلاءکا مثبت اقدام ہے جو کہ بحران کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔چین کو یقین ہے کہ روس کا یہ مثبت اقدام عالمی برادری سمیت شام کے تمام فریقین کو مثبت پیغام بجھوائے گا۔
واضح رہے کہ روس کے وزارت دفاع کی جانب سے منگل کو شام سے فوجوں کو واپسی کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔ روس نے یہ اقدام شامی حکومت کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا روس کا کہنا ہے کہ اس نے شام میں دہشت گردوں کے خلاف اپنے اہم مقاصد حاصل کرلئے ہیں۔ روسی کارروائی کے بعد شام میں وہابی دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے اور اکثر دہشت گرد یا مارے گئے ہیں یا فرار ہوکر ترکی میں داخل ہوگئے ہیں۔
چین نے روس کی جانب سے شام سے فوجیوں کے انخلاءکو مثبت اقدام قراردیا ہے۔
News ID 1862562
آپ کا تبصرہ