4 مارچ، 2016، 12:43 PM

شمالی کوریا نے فوج کو ایٹمی حملے کے لئے تیار رہنے کا حکم دیدیا

شمالی کوریا نے فوج کو ایٹمی حملے کے لئے تیار رہنے کا حکم دیدیا

امریکہ کی طرف سے شمالی کوریا پر عائد پابندیاں مزید سخت کرنے کی قرارداد اقوام متحدہ میں جمع کروانے پر شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ ان نے فوج کو ایٹمی حملے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی طرف سے شمالی کوریا پر عائد پابندیاں مزید سخت کرنے کی قرارداد اقوام متحدہ میں جمع کروانے پر شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ ان نے فوج کو ایٹمی حملے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کم جونگ ان نے اپنی فوج کو حکم دیا ہے کہ ”ایٹمی ہتھیار ہر وقت چلائے جانے کے لیے تیار رکھے جائیں تاکہ ایک لمحے کے نوٹس پر انہیں استعمال کیا جا سکے۔
کم جونگ ان نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال انتہائی خطرناک ہے اور ہم اس سے نمٹنے کے لیے اپنی فوج کی صلاحیتوں پر نظرثانی کرکے انہیں مزید بہتر بنائیں گے تاکہ وہ دشمن کی ممکنہ کارروائیوں کی صورت میں پیشگی حملہ کر سکیں۔واضح رہے کہ کم جونگ ان کی طرف سے یہ اعلان امریکہ کی طرف سے شمالی کوریا پر مزید پابندیاں عائد کرنے کی قرارداد اقوام متحدہ میں پیش کیے جانے کے اگلے ہی روز سامنے آیا ہے۔امریکہ نے یہ قراردادشمالی کوریا کی طرف سے ہائیڈروجن بم اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کے کامیاب تجربات کیے جانے پر چین کی رضامندی سے اقوام متحدہ میں پیش کی ہے۔ شمالی کوریا کے سربراہ کے اس حکم پر امریکہ و جنوبی کوریا سمیت دیگر مخالف ممالک کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔

News ID 1862286

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha