27 فروری، 2016، 11:19 PM

بعض یورپی ممالک کے مفادات جنگ افروزی اور اختلاف پیدا کرنے میں ہیں

بعض یورپی ممالک کے مفادات جنگ افروزی اور اختلاف پیدا کرنے میں ہیں

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سوئیزرلینڈ کے صدر اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں فرمایا: ہم ماضی سے سوئیزرلینڈ کو دوستی، صلح اور تعاون کے مرکز کے عنوان سے پہچانتے ہیں البتہ بعض یورپی ممالک کی رفتار ایسی نہیں ہے ان کے مفادات جنگ افروزی اور اختلاف پیدا کرنے میں ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سوئیزرلینڈ کے صدریوہن اشنائڈر آمان  اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں فرمایا: ہم ماضی سے سوئیزرلینڈ کو دوستی، صلح اور تعاون کے مرکز کے عنوان سے پہچانتے ہیں البتہ بعض یورپی ممالک کی رفتار ایسی نہیں ہے ان کے مفادات جنگ افروزی اور اختلاف پیدا کرنے میں ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران اور سوئیزرلینڈ کے باہمی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا: دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم بہت کم اور غیر متوازن ہے اور سوئیزرلینڈ کے تجار ایران کی ظرفیتوں سے آشنائی کے بعد سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بعض یورپی ممالک کی طرف سے آٹھ سالہ جنگ کے دوران صدام معدوم کو میزائل اور جنگی جہاز فراہم کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم کا بعض ایسے یورپی ممالک کے بارے میں نظریہ منفی ہے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی معاہدوں اور قراردادوں کو عملی جامہ پہنانے اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی۔

اس ملاقات میں ایران کے صدر حسن روحانی بھی موجود تھے سوئیزرلینڈ کے صدر یوہن اشنائڈر آمان نے دورہ ایران پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایران اور سوئیزرلینڈ کے باہمی تعلقات کے فروغ میں ذاتی دلچسپی ہے اور میں اپنے ہمراہ  تجار اور اقتصادی ماہرین کا ایک اعلی وفد  لایا ہوں اور اس سلسلے میں ایک روڈ میپ بھی تیار کیا ہے جس کے مطابق باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا اور اس سلسلے میں ایرانی کے صدر کے ساتھ مذاکرات اچھے اور دوستانہ رہےہیں اور ہمیں علاقائی اور عالمی سطح پر در پیش چيلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔

News ID 1862150

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha