27 فروری، 2016، 7:24 PM

ایران میں پارلیمانی اور خبرگان کونسل کے انتخابات کی گنتی کا سلسلہ جاری

ایران میں پارلیمانی اور خبرگان کونسل کے انتخابات کی گنتی کا سلسلہ جاری

اسلامی جمہوریہ ایران میں پارلیمنٹ کے دسویں اور خبرگان کونسل کے پانچویں انتخابات میں پولنگ کا سلسلہ کل رات ساڑھے گیارہ بجے تک جاری رہا پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ شروع ہوگیا جو ابھی تک جاری ہے جبکہ بعض نشستوں کے نتائج مشخص ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں  پارلیمنٹ کے دسویں اور خبرگان کونسل کے پانچویں انتخابات میں پولنگ کا سلسلہ کل رات ساڑھے گیارہ بجے تک جاری رہا پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ  شروع ہوگیا جو ابھی تک جاری ہے جبکہ بعض نشستوں کے نتائج مشخص ہوگئے ہیں۔ ووٹ ڈالنے کے لئے 52 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ۔ رپورٹ کے مطابق رائٹرز الجزیرہ ،النشرہ ، العہد ،المنار، المیادین اور دیگر ذرائع ابلاغ  نے اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمان کے دسویں اور خبرگان کونسل کے پانچویں انتخابات میں ایرانی عوام کی بڑي اور وسیع پیمانے پر شرکت کے بارے میں رپورٹس شائع کیں۔

رائٹر کے مطابق ایرانی عوام نے انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے انقلاب اسلامی کے ساتھ اپنی وفاداری کا ایک بار پھر اعلان کیا ہےالمنار نے بھی ایران کے پارلیمانی انتخابات میں عوام کی بھر پور شرکت کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں ایرانی عوام کی بھر پور شرکت ان کی طاقت اور قدرت کا مظہر ہے۔

العہد، النشرہ اور المیادین کے مطابق  رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کل انتخابات میں ووٹ ڈالنےکے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے دشمنوں کو ناامید اور مایوس کردیں گے اور انقلاب اسلامی کے خلاف دشمنوں کی مذموم سازشوں اورکوششوں پر پانی پھیر دیں گے اور ایسا ہی ہوا انتخابات میں ایرانی عوام نےبھر پور شرکت کرکے دشمن کی مذموم سازشوں کو ناکام بنادیا۔ بعض غیر سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق  دائیں بازو کے اتحاد کو برتری حاصل ہے اور ان کے نمائندے کئی نشستوں پر کامیاب ہوگئے ہیں یا انھیں برتری حاصل ہے۔

News ID 1862138

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha