مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے دہشت گردی کےخلاف لڑائی میں مدد کے طورپر افغانستان کو 10 ہزار کلاشنکوف رائفلیں تحفے میں فراہم کردیں۔ اطلاعات کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں واقع ملٹری ایئرفیلڈمیں روسی سفیر الیگزینڈرمنتیاتسکی نے ایک پروقارتقریب میں روسی ساختہ اے کے47 کلاشنکوف رائفلوں کی یہ بڑی کھیپ افغان نیشنل سکیورٹی کے مشیرحنیف اتمارکے سپردکی۔
اس موقع پر صدر اشرف غنی کے مشیربرائے قومی سلامتی حنیف اتمارنے کہا کہ یہ بندوقیں براہ راست سکیورٹی فورسزکودی جائیں گی۔ مشیرقومی سلامتی نے کہاکہ ہم امن کیلیے مسلسل کوششیں کررہے ہیں لیکن ہماری قوم کے پاس اپنے دفاع کی صلاحیت بھی ہونی چاہیے، افغانستان میں ہونیوالی ’عالمی دہشت گردی‘ ناصرف ملک اورخطے بلکہ " ہمارے دوست روس " کیلیے بھی ایک خطرہ ہے۔
ان کلاشنکوف رائفلوںکوافغان فورسزمیں تقسیم کیا جائیگا جو دہشت گردی کے خلاف لڑرہی ہیں۔ صدارتی مشیر نے کہاکہ پچھلے14سال میں افغان فورسزکی تربیت اور اسلحہ سے لیس کرنے پر60 ارب امریکی ڈالرخرچ ہوچکے ہیں لیکن مقامی فورسزطالبان دہشت گردوں کوکنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہیں۔
آپ کا تبصرہ