مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے کہا کہ بھارت نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کو فوجی امداد فراہم نہ کرے کیونکہ پاکستا کو دی جانے والی فوجی ماداد بھارت کے خلاف استعمال کی جاتی ہے۔امریکہ کی جانب سے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فروخت کے فیصلے پر بھارت نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ملنے والے یہ طیارے دہشت گردی کے خلاف نہیں بلکہ بھارت کے خلاف استعمال ہوں گے۔ بھارتی ذرائع کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو ایف 16 طیارے فروخت کیے جانے کے سلسلے میں اوبامہ انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیے جانے سے مایوس ہوا ہے۔ بھارت امریکہ کے اس خیال سے اتفاق نہیں رکھتا ہے کہ ان طیاروں کی فروخت سے انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں مدد ملے گی۔ ہم امریکی سفیر کو بلا کر اپنی ناراضگی ظاہر کریں گے۔واضح رہے کہ امریکہ نے گزشتہ روز پاکستان کو 8 جدید ترین ایف 16 طیارے فروخت کرنے کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔ ان طیاروں سے پاک فضائیہ کو ہر قسم کے موسم اور ماحول کے علاوہ رات میں بھی پرواز کرنے کی سہولت میسرہوگی جس سے مسلح افواج کو دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں مدد ملے گی۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے کہا کہ بھارت نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کو فوجی امداد فراہم نہ کرے کیونکہ پاکستا کو دی جانے والی فوجی ماداد بھارت کے خلاف استعمال کی جاتی ہے۔
News ID 1861805
آپ کا تبصرہ