مہر خبررساں ایجنسی نے بحرین کے اخبار الخلیج کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین کے اخبار الخلیج کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور دیگر عرب ملکوں نے امریکہ کے ساتھ تعاون اور اس کی پیروی کرکے زبردست نقصان اٹھایا ہے عرب ملکوں کو امریکہ کے بجائے روس سے تعلقات مضبوط بنانے چاہییں تھے۔بحرین کے اخبار الخلیج نے اپنے اداریے میں بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ کی روسی صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہےکہ عرب ملکوں نے امریکہ اور اس کے اتحادی مغربی ممالک کے ساتھ بہت سے معاشی ، سیاسی اور فوجی شعبوں میں تعلقات کو ترقی دے کر ناقابل تلافی فریب اور دھوکہ کھایا ہے۔
مغربی ملکوں نے عرب ملکوں میں ابتری پھیلانے کی سازش تیار کی ہے۔ان کی کوشش ہے کہ وہ عرب حکومتوں کو سرنگوں کریں،اخبار نے لکھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عرب ممالک اپنی غلطی تسلیم کریں اور روس اور چین جیسی بڑی طاقتوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دیں۔
ماسکو کی پالیسی مشرق وسطی کے مفاد میں ہے ۔ روس عرب ملکوں کے موقف کی قدر کرتا ہے، وہ جائز حکومتوں کے تختے الٹنے اور مغرب کی جانب سے جمہوریت مسلط کرنے کی مذمت کرتا ہے۔ لیکن سعودی عرب آج بھی امریکی پٹھو بنا ہوا ہےاور وہ امریکہ کے اشارے پر اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے سعودی عرب نے قذافی کا تختہ الٹنے اور مصر کے سابق صدر محمد مرسی کی حکومت کو ختم کرنے کے سلسلے میں بےشمار دولت صرف کی اور مرسی کو اقتدار سے اٹھا کر جیل میں بند کرادیا ۔ عرب ممالک کے حکمراں خائن ہیں اگر عرب ممالک کے حکمرانوں کی خانیت نہ ہوتی تو مسئلہ فلسطین آج تک حل ہوگا ہوتا ۔
بحرین کے اخبار الخلیج کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور دیگر عرب ملکوں نے امریکہ کے ساتھ تعاون اور اس کی پیروی کرکے زبردست نقصان اٹھایا ہے عرب ملکوں کو امریکہ کے بجائے روس سے تعلقات مضبوط بنانے چاہییں تھے۔
News ID 1861793
آپ کا تبصرہ