مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف جرمنی کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے شام کی مالی امداد اور سکیورٹی مسائل کے بارے میں منعقد ہ کانفرنس میں شرکت کی ۔ اس کانفرنس کے ضمن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل ایاز مدنی سے ملاقات اور گفتگو میں شام اور علاقائي مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے چین اور روس کے وزراء خارجہ سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے ان ملاقاتوں میں شام کے بحران کو سیاسی مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی حمایت کرنے والے ممالک کو سوچنا چاہیے کہ دہشت گردوں کی مدد سیاسی مسائل کا حل نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ شام میں دہشت گردوں کی حمایت کرکے شامی عوام کو آوارہ کرنے والے ممالک کو توبہ کرنی چاہیے ورنہ شام میں ان کی پھیلائی ہوئی دہشت گردی ان کے دامنگیر بھی ہوسکتی ہے۔
آپ کا تبصرہ