مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 22 بہمن مطابق 11 فروری کو اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں انقلاب اسلامی کی 37 ویں سالگرہ قومی جوش و خروش اورمذہبی جذبہ و ولولہ کے ساتھ منائی جارہی ہے تہران کی عظيم ریلی سے صدر حسن روحانی کریں گے اطلاعات کے مطابق تہران کی عظيم ریلی سے امریکی سیاہ فاموں کے سربراہ لوئیز فراخان بھی خطاب کریں گے۔
ملک میں عظيم اور شاندار ریلیاں نکالی جاری ہیں ریلیوں میں مرد و خواتین اور بچے اور بوڑھے سبھی شریک ہیں ۔ انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر ایرانی عوام نے امریکہ اور اس کے اتادیوں کی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشوں کی مذمت کرتے ہوئے عالم اسلام پر زوردیا ہے کہ وہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کی کی شوم سازشوں اور منصوبوں کے بارے میں آگاہ اور ہوشیار رہیں۔
انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پرایران اور مختلف ممالک کے 5 ہزار2 سو سے نامہ نگار خبریں بنانے کے لئے ایران میں موجود ہیں۔ ہیلی کاپٹرون کے ذریعہ ریلیوں پر پھول برسائے جارہے ہیں۔ ایرانی قوم عظیم انقلاب کے حفاظت کے لئے مصمم اور پرعزم ہے انقلاب اسلامی کا سلسلہ جاری رہے گا اور ایرانی عوام انقلاب اسلامی کی حفاظت کے لئے ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کے لئے تیار ہیں۔
آپ کا تبصرہ