8 فروری، 2016، 3:54 PM

داعش نے موصل میں 300 قیدیوں کے سر کاٹ دیئے

داعش نے موصل میں 300 قیدیوں کے سر کاٹ دیئے

عراق و شام اور دیگر اسلامی ممالک میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے عراق کے شہر موصل میں 300 قیدیوں کے سرکاٹ دیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق و شام اور دیگر اسلامی ممالک میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے عراق کے شہر موصل میں 300 قیدیوں کے سرکاٹ دیئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے موصل شہر کے 300 افراد کو بہیمانہ طور پر قتل کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہلاک افراد میں بعض پولیس اہل کار بھی شامل ہیں  اس کے علاوہ مرنے والوں میں سرگرم کارکن اور شہری بھی ہیں۔
نیشنل موبیلائزیشن کے سرکاری ترجمان کے مطابق داعش کے دہشت گرد گروپوں نے موصل کے اندر 300 افراد کو قتل کر کے وہاں کے شہریوں کے خلاف نئی سفاکیت کا ارتکاب کیا ہے۔
داعش نے بغداد سے 405 کلومیٹر شمال میں واقع نینویٰ صوبے کے شہر موصل پر جون 2014 کو قبضہ کر لیا تھا۔ داعش دہشت گرد تنظیم کو سعودی عرب، ترکی ، قطر ، اسرائیل اور امریکہ کی حمایت حاصل ہے۔

News ID 1861674

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha