مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی ذرائع کے مطابق عراق کے شہر موصل میں وہابی دہشت گرد تنظیم نے 32 شہریوں کے سر قلم کردیئے ہیں۔ عراقی پولیس ذرائع کے مطابق موصل کے علاقہ حی المہندسین میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے 32 عام شہریوں کے سر کاٹ دیئے ہیں۔عراقی پولیس کے مطابق داعش نے جن لوگوں کے سر قلم کئے ہیں ان پر جاسوسی کا الزام عائد کیا گيا ہے۔ واضح رہے کہ موصل میں داعش کے خلاف عراقی فورسز کا آّریشن جاری ہے۔
عراقی ذرائع کے مطابق عراق کے شہر موصل میں وہابی دہشت گرد تنظیم نے 32 شہریوں کے سر قلم کردیئے ہیں۔
News ID 1868597
آپ کا تبصرہ