مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومتی ناقص منصوبہ بندی نے پی آئی اے کو مفلوج کردیا جب کہ پی آئی اے میں اربوں روپے کے نقصان کے ذمہ دار ملازم نہیں بلکہ خود حکومت ہے۔تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی آئی اے کو ختم کرکے (ن) لیگ کے ایک وزیرکی ائیرلائن کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے، حکومت نے غیر پیشہ وارانہ لوگ قومی ائیر لائن میں بھرتی کیے اور کمیشن کھائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ناقص منصوبہ بندی نے پی آئی اے کو مفلوج کر دیا، پی آئی اے میں اربوں روپے کے نقصان کے ذمہ دار ملازم نہیں بلکہ خود حکومت ہے جب کہ پی آئی اے قومی ائیر لائن ہونے کے باوجود خسارے میں اور دیگر نجی ائرلائن منافع کما رہی ہیں۔
پاکستان میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومتی ناقص منصوبہ بندی نے پی آئی اے کو مفلوج کردیا جب کہ پی آئی اے میں اربوں روپے کے نقصان کے ذمہ دار ملازم نہیں بلکہ خود حکومت ہے۔ حکومت نون لیگ کے ایک وزیرکی ائیرلائن کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
News ID 1861602
آپ کا تبصرہ