31 اکتوبر، 2016، 6:24 PM

تحریک انصاف کا اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چيلنج کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چيلنج کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف کل سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے جبکہ ان کے وکلاء پٹیشن تیار کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف کل سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے جبکہ ان کے وکلاء پٹیشن تیار کررہے ہیں۔ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ان کے حکم پر کنٹینرز ہٹا دیے گئے لیکن آج دوبارہ کس کے حکم پر کنٹینرز لگائے گئے؟میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے قول و فعل میں تضاد ہے، حکومت نے بنی گالہ کے قریب سڑکیں بھی کھود دی ہیں، تاکہ کوئی گاڑی نہ آسکے نہ جاسکے، ایسی صورتحال میں عمران خان یکم نومبر کو سپریم کورٹ کیسے پہنچیں گے؟انہوں نے کہا کہ حکومت بنی گالہ کی سڑک توڑ کر کیا پیغام دینا چاہتی ہے کہ ایک درخواست گزار عدالت میں پیش نہ ہوسکے؟شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف کل سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے جبکہ ان کے وکلاء پٹیشن تیار کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج شوکت صدیقی کا ذکر آیا اور یہ بات سامنے آئی کہ وہ عرفان صدیقی کے رشتے دار ہیں اور عرفان صدیقی وزیر اعظم کے مشیر ہیں تو میں نے ان سے گزارش کی تھی کہ مناسب ہوگا کہ آپ یہ کیس نہ سنیں کیوں کہ اس سے تعصب کی بو آئے گی اور غلط تاثر جائے گا۔

News ID 1867977

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha