مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے شہر بمبئی میں حاجی علی درگاہ کی انتظامیہ نے خواتین کے داخلے پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق حاجی علی ٹرسٹ درگاہ کی انتظامیہ نے بمبئی ہائی کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کی یقین دہانی کراتے ہوئے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ درگاہ میں خواتین کے داخلے پر عائد پابندی ختم کر دی جائے گی ۔ چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی اور بمبئی ہائی کورٹ کے احکاما ت کیخلاف درگاہ انظامیہ کی اپیل کو خارج کرتے ہوئے خواتین کو داخلے کی اجازت دینے کا حکم سنا دیا ۔
بمبئی ہائی کورٹ نے 26اگست کو حاجی علی درگاہ پر خواتین کے داخلے کیلئے لگائی گئی پابندی ہٹائی تھی جس کے بعد درگاہ انتظامیہ نے ان احکامات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے نظر ثانی کی پٹیشن دائر کی تھی۔ واضح رہے درگاہ میں4 سال سے خواتین کے داخلے پر پابندی عائد تھی۔
ہندوستان کے شہر ممبئی میں حاجی علی درگاہ کی انتظامیہ نے خواتین کے داخلے پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔
News ID 1867814
آپ کا تبصرہ