24 جنوری، 2016، 11:37 AM

عراقی عوام کا سعودی سفیر کو ملک سے نکالنے کا مطالبہ

عراقی عوام کا سعودی سفیر کو ملک سے نکالنے کا مطالبہ

عراقی عوام نے عراقی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ عراق اور دیگراسلامی ممالک میں سعودی عرب کی مداخلت اور یمن میں سعودی عرب کے بھیانک جرائم کے پیش نظر سعودی سفیر کو عراق سے نکال دے۔

مہر خبررساں ایجنسی سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی عوام نے عراقی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ عراق اور دیگراسلامی ممالک میں سعودی عرب کی مداخلت اور یمن میں سعودی عرب کے بھیانک جرائم کے پیش نظر سعودی سفیر کو عراق سے نکال دے۔ عراقی میں عوامی رضاکار دستوں کے ترجمان احمد الاسدی نے کہا کہ سعودی حکومت کے عراقی عوام کے خلاف بھی بیانات جاری ہیں اور عراقی عوام کی توہین کرنے والے ملک کے سفیر کو عراق سے فوری طور پر نکال دیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب عراق میں داعش دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کررہا ہے اور بغداد میں سعودی سفیر کے دہشت گردوں کے ساتھ گہرے روابط ہیں۔ احمد الاسدی نے کہا کہ سعودی عرب عراق میں قومی اور مذہبی فتنہ برپا کرنے کی کوشش کررہا ہے جس کی بنا سعودی سفیر کو عراق سے فوری طر پر نکال دیا جانا چاہیے۔

News ID 1861295

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha