8 جنوری، 2016، 5:25 PM

آخري زمانے میں دین کے نام پر فتنہ برپا کیا جائےگا

آخري زمانے میں دین کے نام پر فتنہ برپا کیا جائےگا

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں خطیب جمعہ نے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی حدیث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام جعفر صادق (ع) نے فرمایا: آخری زمانے میں جو فتنہ برپا ہوگا وہ دین کے نام پر ہوگا یعنی دین کے نام پر لوگوں کی گردنیں کاٹی جائیں گی اور دین کے نام پر بدامنی اور دہشت گردی پھیلائی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ خطیب جمعہ نے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی حدیث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  حضرت امام جعفر صادق (ع) نے فرمایا: آخری زمانے میں جو فتنہ برپا ہوگا وہ دین کے نام پر ہوگا یعنی دین کے نام پر لوگوں کی گردنیں کاٹی جائیں گی اور دین کے نام پر بدامنی اور دہشت گردی پھیلائی جائے گی۔

آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ حضرت امام صادق (ع) نے فرمایا: ہمارا گھر (بنی ہاشم کا گھر) اور ابوسفیان کا گھر ایک نہیں ہے یہ دو گھر ہیں۔ ہم کہتے ہیں کہ خدا سچ کہتا ہے اور ہماری بات اللہ تعالی کے لئے ہے جبکہ وہ کہتے ہیں کذب اللہ ۔

آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ ابوسفیان نے پیغمبر اسلام (ص) کے ساتھ جنگ کی۔ اس کے بیٹے معاویہ نے حضرت علی (ع) کے ساتھ جنگ کی اور معاویہ کے بیٹے یزید نے حضرت امام حسین (ع) کے ساتھ جنگ کی ۔ لہذا آج ہماری جنگ بھی اسی قسم کی جنگ ہے کچھ لوگ آج بھی ابوسفیان، معاویہ اور یزید کے طرفدار ہیں جو دین کے نام پر فتنہ برپا کررہے ہیں۔

آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ ہمارے ملک کے خلاف ابوسفیان، معاویہ اور یزید کے طرفداروں کی طرف سے سازشوں کا سلسلہ  جاری ہے ابوسفیان، معاویہ اور یزید کے طرفدار آج امریکہ اور اسرائیل کے طرفدار ہیں۔

آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا بیشک ولی فقیہ اور اسلامی جمہوریہ ایران بر حق ہیں۔ ہمیں متحد اور منسجم رہنا چاہیے اور آئندہ انتخابات میں بھر پور شرکت کرنی چاہیے ہمیں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی سازشوں کے بارے میں باخـبر اور آگاہ رہنا چاہیے۔

News ID 1860920

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha