مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 50 فی صد تک ریکارڈ اضافہ کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی وزارت خزانہ نے ملک کے بجٹ میں عظیم خسارے کے پیش نظر اقتصادی اورمالی اصلاحات کے تحت تیل کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی تھی اورجسے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا گیا تھا، جہاں اس کی حتمی منظوری دی گئی، جس کے نتیجے میں بجلی ،پانی ،ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوجائے گا۔سعودی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر آئندہ پانچ سال کے دوران بتدریج توانائی،پانی اوربجلی کی قیمتوں میں نظرثانی پرغورکررہی ہے۔واضح رہے کہ سعودی وزارت خزانہ نے گزشتہ روزآئندہ برس کے لئے 840 ارب ریال مالیت کا بجٹ پیش کیا ہے۔ جس میں اربوں ریال کا خسارہ ظاہرکیا گیا ہے۔
سعودی عرب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 50 فی صد تک ریکارڈ اضافہ کردیا گیا ہے پیٹرول مصنوعات میں اضافہ سعودی عرب کے بجٹ میں عظیم خسارے کے پیش نر کیا گیا ہے۔
News ID 1860658
آپ کا تبصرہ