مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ افغان معاہمتی عمل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے ہیں۔ آرمی چیف افغانستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جس میں افغان مفاہمتی عمل، پاک افغان سرحدی امور اور خطے کی صورت حال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ بھی آرمی چیف کے ہمراہ ہیں۔
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ افغان معاہمتی عمل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
News ID 1860605
آپ کا تبصرہ