مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آرمی چیف مقررہ تاریخ پر ریٹائر ہوجائیں گے.آئی ایس پی آر کے ترجمان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں آرمی چیف کے حوالے سے کہا کہ " پاک فوج ایک عظیم ادارہ ہے اور میں مدت ملازمت میں توسیع پر یقین نہیں رکھتا۔ " پیغام میں آرمی چیف کے حوالے سے مزید کہا گیا کہ 'میں مقررہ وقت پر ریٹائر ہوجاؤں گا جبکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوششیں پوری عزم و استقلال کے ساتھ جاری رہیں گی۔ترجمان آئی ایس پی آر نے آرمی چیف کے حوالے سے مزید کہا کہ 'پاکستان کا قومی مفاد مقدم ہے جس کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا.' واضح رہے کہ نومبر 2013 میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے والے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت رواں برس نومبر میں ختم ہورہی ہے.
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آرمی چیف مقررہ تاریخ پر ریٹائر ہوجائیں گے۔
News ID 1861334
آپ کا تبصرہ