8 اکتوبر، 2017، 11:14 AM

جنرل رضوان اختر نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی

جنرل رضوان اختر نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی

پاکستان کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اور صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے ذاتی وجوہات کی بنا پر قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی  کے سابق سربراہ اور صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے ذاتی وجوہات کی بنا پر قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی۔

اطلاعات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے پاک فوج سے قبل از قت ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میری ریٹائرمنٹ پر متعلق مفروضوں سے گریز کیا جائے، ذاتی وجوہات کی بنا پر 9 اکتوبر کو یونیفارم اتار رہا ہوں۔

لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کا مزید کہنا تھا کہ بھاری دل مگر مکمل اطمینان کے ساتھ ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں لیکن پاک فوج کو جب بھی میری ضرورت پڑی تو میں حاضر ہوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج میں 35 سال تک خدمات انجام دینے پر فخر ہے اور فوجی کرئیر میں تعاون و رہنمائی پر سینئرز کا شکر گزار ہوں۔ واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر ڈی جی رینجرز سندھ اور ڈی جی آئی ایس آئی کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں جب کہ آپ وزیرستان میں بھی تعینات رہے۔

News ID 1875800

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha