مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے بیجنگ میں چینی ہم منصبکے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی حکومت ملک میں وہابی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جنیوا امن مذاکرات میں شرکت کے لیے تیار ہے ۔
شام کے وزیر خارجہ نے کہا ہے شامی حکومت کسی بیرونی مداخلت کے بغیر جنیوا مذاکرات میں شرکت کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں شرکت کے لیے اپوزیشن وفد کی فہرست ملنی چاہیے جبکہ فہرست میں کوئي دہشت گرد گروپ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ شامی حکومت دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات نہیں کرےگی۔
ولید المعلم نے کہا کہ شامی حکومت کو ان دہشتگرد تنظیموں کی فہرست کا بھی انتظار ہے جن کو مذاکرات میں شرکت کی اجازت نہیں ہو گی ۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے گزشتہ ہفتے شامی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے لیے ایک امن منصوبے کی توثیق کردی ہے جس کے تحت اگلے ماہ کے آخر میں جنیوا میں مذاکرات ہوں گے۔
شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے بیجنگ میں چینی ہم منصبکے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی حکومت ملک میں وہابی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جنیوا امن مذاکرات میں شرکت کے لیے تیار ہے ۔
News ID 1860557
آپ کا تبصرہ