18 دسمبر، 2015، 4:59 PM

روسی صدر کا ترکی صدر اردوغان کو چیلنج

روسی صدر کا ترکی صدر اردوغان کو چیلنج

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کو شام کی فضائی حدود میں اپنے لڑاکا طیارے بھیجنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی نے بغیر کسی وجہ کے روس کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ترکی کو شام کی فضائی حدود میں اپنے لڑاکا طیارے بھیجنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی نے بغیر کسی وجہ کے روس کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔ پوتین نے کہا کہ کسی غیر ملکی طاقت کو شام میں حکمرانی کی اجازت نہیں دیں گے، شام کے بارے میں ہمارا نقطہ نظر تبدیل نہیں ہوا، ترکی کو بھی شام میں آنے پر سنگین نتائج کاسامنا ہوگا،اگرترکی میں ہمت ہے تو آکر دیکھ لیں ۔ پوتین نے کہا کہ روس کو شام میں مستقل فوجی اڈوں کی چنداں ضرورت نہیں ہے،روس کے پاس ایسا کاری اسلحہ موجود ہے کہ جس سے وہ اپنی سرحد سے ہزاروں کلومیٹر دور بھی 'کسی کو بھی نشانہ' بنا سکتا ہے۔
 

News ID 1860404

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha