مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیرپوتن نے کہا ہے کہ دنیا دہشت گردوں کو مالی وسائل کی فراہمی کو روکنے کے لیے کوشش کرے،تیل اور منشیات کی طرح ثقافتی یادگاروں کی اسمگلنگ سے دہشت گردوں کو پیسہ ملتا ہے۔ روسی صدر نے کہا کہ دنیا کو پوری کوشش کرنی چاہیے تاکہ دہشت گردوں کے مالی وسائل کی روک تھام ہوسکے، متصادم علاقوں میں ثقافتی ورثے کے تحفظ کو یقینی بنایا جانا لازمی ہے تاکہ اہم تاریخی یادگاروں کو تباہ نہ کیا جائے۔اطلاعات کے مطابق یہ بات روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے روس کے شمال مغربی شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں بین الاقوامی ثقافتی فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔روس کو توقع ہے کہ عالمی برادری دہشت گردوں کو مالی وسائل کی فراہمی کو روکنے کی خاطر اپنی کوششیں یکجا کر سکے گی۔پوتین نے اس موقف کا اعادہ کیا کہ متصادم علاقوں میں ثقافتی ورثے کے تحفظ کو یقینی بنایا جانا لازمی ہوتا ہے تاکہ اہم تاریخی یادگاروں کو تباہ نہ کیا جائے۔پوتین نے یاد دہانی کرائی کہ روس کی پہل پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے آثار قدیمہ کے نمونوں اور ثقافتی یادگاروں کی تجارت کی ممانعت سے متعلق قرارداد کی منظوری دے دی، روس اس قرارداد کو عملی شکل دینے کی خاطر یونیسکو تنظیم کی سرگرمیوں کی قدر کرتا ہے، صدر پوتین نے کہا کہ تیل اور منشیات کی طرح ثقافتی یادگاروں کی اسمگلنگ سے دہشت گردوں کو پیسہ ملتا ہے اس لیے دنیا کو دہشت گردوں کے مالی وسائل کی روک تھام کے سلسلے میں پوری کوشش کرنی چاہیے۔
روسی صدر ولادیمیرپوتن نے کہا ہے کہ دنیا دہشت گردوں کو مالی وسائل کی فراہمی کو روکنے کے لیے کوشش کرے،تیل اور منشیات کی طرح ثقافتی یادگاروں کی اسمگلنگ سے دہشت گردوں کو پیسہ ملتا ہے۔
News ID 1860331
آپ کا تبصرہ