مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کا کہنا ہے کہ ترکی داعش دہشت گردوں سے تیل خرید کر انھیں ہتھیار فراہم کررہا ہے۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے پیرس میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ ترکی داعش سے تیل خرید کر انھیں اسلحہ فراہم کررہا ہے۔ پوتن نے کہا کہ ترکی نے روسی جنگی طیارے کو اس لئے گرایا تاکہ داعش کے ساتھ تیل کی تجارت کو محفوظ بناسکے۔ادھر ترکی کے صدر اردوغان نے روسی صدر کے الزام کو رد کردیا ہے۔
روس کا کہنا ہے کہ ترکی داعش دہشت گردوں سے تیل خرید کر انھیں ہتھیار فراہم کررہا ہے۔
News ID 1859984
آپ کا تبصرہ