11 دسمبر، 2015، 11:24 AM

امریکہ میں مسلم تنظیم کے دفتر کو دھمکی آمیز خط سفید پاؤڈر کے ساتھ موصول

امریکہ میں مسلم تنظیم کے دفتر کو دھمکی آمیز خط سفید پاؤڈر کے ساتھ موصول

امریکہ میں مسلمانوں کے لیے کام کرنے والی تنظیم کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (سی اے آئی آر) کے دفتر کو دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد دفتر کو خالی کرالیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں مسلمانوں کے لیے کام کرنے والی تنظیم کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (سی اے آئی آر) کے دفتر کو دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد دفتر کو خالی کرالیا گیا ہے. اطلاعات کے مطابق کونسل کے کیپٹل ہل میں واقع دفتر کو جمعرات کو ایک خط موصول ہوا، جس میں سفید پاؤڈر موجود تھا. اسٹاف اٹارنی ماہا سید کے مطابق کونسل آن امریکن ریلیشنز کو موصول ہونے والے خط میں ایک دھمکی آمیز نوٹ بھی موجود تھا جس پر تحریر تھا، "مسلمانو،ایک تکلیف دو موت مرو". کونسل کے ترجمان ابراہیم ہوپر کے مطابق کیلیفورنیا میں سانتا کلارا کے بے ایریا میں واقع کونسل کے دفتر کو دھمکی آمیز خط ملنے کے بعد خالی کروالیا گیا. انھوں نے بتایا کہ 3 افراد نے سفید پاؤڈر کو ہاتھ لگایا تھا، جس کے بعد دفتر میں پولیس اور فائر فائٹرز کو بلا لیا گیا۔ پولیس نے پاؤڈر ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھیج دیا جبکہ دفتر کی تلاشی کے بعد پولیس اہلکاروں نے اسے کام کرنے کے لیے محفوظ قرار دیدیا۔ گذشتہ ہفتے کیلیفورنیا میں معذوروں کے سینٹر پر فائرنگ کے نتیجے میں 14 افراد کی ہلاکت میں مسلمان جوڑے (رضوان فاروق اور تاشفین ملک) کے ملوث ہونے کی خبروں کے بعد سے امریکہ میں مسلم مخالف جذبات دیکھے جارہے ہیں،جبکہ مسلمان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے مزید محتاط ہوگئے ہیں.

News ID 1860220

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha