مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست الینوائے کے شہر شکاگو کے مضافات میں واقع کرسچن کالج کی ایک مسیحی پروفیسر کو مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے حجاب پہننے پر انتظامیہ نے رخصت پر بھیج دیا ہے. اطلاعات کے مطابق وہیٹون کالج میں سیاسیات پڑھانے والی ایسوسی ایٹ پروفیسر لاریشیا ہاکنز کو منگل کو رخصت پر بھیج دیا گیا.کالج انتظامیہ کا جاری کردہ بیان کے مطابق مذکورہ استاد کو سوشل میڈیا پر اُن کے اس بیان کے بعد رخصت پر بھیجا گیا جس میں انھوں نے اسلام اور عیسائیت کے درمیان مشترک چیزیں بیان کی تھیں.اے پی کے مطابق کالج کی ترجمان نے اس فیصلے کے حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کیں، تاہم اپنے تحریری بیان میں کالج میں سر پر اسکارف پہننے پر تشویش کا اظہار کیا گیا.مسلمانوں کے خلاف بڑھتے ہوئے نفرت انگیز بیانات کے بعد ہاکنز نے حال ہی میں حجاب پہننا شروع کیا تھا.شکاگو چرچ میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران ہاکنز کاکہنا تھا، "انھوں نے محسوس کیا کہ ملک میں مسلمانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی بہت ضروری ہے."ہاکنز کا کہنا تھا کہ وہ " چرچ کے عقائد کی تصدیق کرتی ہیں "، اس کے ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وہ کالج کے ساتھ اس مسئلے کے ایک دوستانہ حل کے لیے پُر امید ہیں.
امریکی ریاست الینوائے کے شہر شکاگو کے مضافات میں واقع کرسچن کالج کی ایک مسیحی پروفیسر کو مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے حجاب پہننے پر انتظامیہ نے رخصت پر بھیج دیا ہے۔
News ID 1860368
آپ کا تبصرہ