7 دسمبر، 2015، 7:15 PM

پیرس میں ایک مسجد پر چھاپے کے دوران اسلحہ اور داعشی لٹریچر برآمد

پیرس میں ایک مسجد پر چھاپے کے دوران اسلحہ اور داعشی لٹریچر برآمد

فرانسیسی پولیس نے دارالحکومت پیرس میں ایک مسجد پر چھاپے کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور داعش سے متعلق لٹریچر برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نےفرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانسیسی پولیس نے دارالحکومت پیرس میں ایک مسجد پر چھاپے کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور داعش سے متعلق لٹریچر برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ فرانسیسی حکام کے مطابق پولیس نے پیرس کے مشرق میں 30 کلومیٹر دور واقع قصبے میں واقع ایک مسجد پر چھاپہ مارا اور اسے بند کردیا ۔حکام کے مطابق چھاپے کے دوران مسجد کے ہال سے کلاشنکوف میں استعمال ہونے و الی سات اعشاریہ چھ ایم ایم کی گولیاں، ایک ریوالور اور وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی پروپیگنڈا وڈیوز اور فسادی لٹریچر بھی برآمدکرنے کا دعویٰ کیا۔

News ID 1860132

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha