مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ طالبان نے افغانستان کے جنوب میں 7 امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے دعوی کیا کہ جمعہ کی رات کو صوبہ ہلمند کے شہر سنگین میں طالبان اور امریکی فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی اور اس جھڑپ میں سات امریکی فوجیوں کو ہلاک کردیا گیا۔ قاری یوسف احمدی نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ان امریکی فوجیوں میں تین کمانڈو بھی شامل ہیں۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں اور نیٹو نے بھی اس بارے میں کچھ نہیں کہا ہے۔ ادھر افغانستان کے مشرق میں داعش گروہ اور افغان پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں بائیس دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ افغانستان کے ایک اعلی پولیس عہدیدار حسین خیل نے بتایا کہ صوبہ ننگر ہار کے شہر اچین میں جمعہ کی رات کو افغان پولیس اور داعش کے دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں بائیس تکفیری دہشت گرد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے۔ حسین خیل نے کہا کہ اچین شہر میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف دوماہ پہلے شروع ہونے والی کارروائی بدستور جاری ہے۔
طالبان نے افغانستان کے جنوب میں 7 امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔
News ID 1860086
آپ کا تبصرہ