29 نومبر، 2015، 5:37 PM

خلیجی ریاستیں مہاجرین کو پناہ دیں، مانوئل والس

خلیجی ریاستیں مہاجرین کو پناہ دیں، مانوئل والس

فرانسیسی وزیراعظم مانوئل والس نے کہا ہے کہ خلیجی عرب ریاستوں کو چاہیے کہ وہ زیادہ شامیوں کو پناہ دیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانسیسی وزیراعظم مانوئل والس نے کہا ہے کہ خلیجی عرب ریاستوں کو چاہیے کہ وہ زیادہ شامیوں کو پناہ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یورپ اپنی سرحدوں کو کنٹرول نہیں کرتا تو بلقان کے خطے میں ’انسانی المیہ‘ جنم لے سکتا ہے۔ والس کا کہنا تھا کہ وہ ایک مرتبہ پھر یہ دہراتے ہیں کہ یورپ شام سے آنے والے تمام مہاجرین کو قبول نہیں کر سکتا، اس لیے شامی مسئلے کا سفارتی، فوجی اور سیاسی حل ضروری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر ملک کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور وہ اس حوالے سے خاص طور پر خلیجی ریاستوں کو عملاً آگے بڑھنا چاہیے۔

News ID 1859931

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha