27 نومبر، 2015، 9:19 PM

امن کے لیے بھارت سے پیشگی شرائط کے بغیر مذاکرات کے لیے تیار ہیں، نواز شریف

امن کے لیے بھارت سے پیشگی شرائط کے بغیر مذاکرات کے لیے تیار ہیں، نواز شریف

پاکستانی وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہےکہ امن کے لیے بھارت سے پیشگی شرائط کے بغیر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہےکہ امن کے لیے بھارت سے پیشگی شرائط کے بغیر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ مالٹا میں پاکستانی وزیراعظم نوازشریف اور ان کے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون کےدرمیان ملاقات ہوئی جس میں پاک برطانیہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی جب کہ دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان دولت مشترکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے جب کہ برطانیہ کو اپنا قریبی دوست اور قابل اعتبار شراکت دار سمجھتے ہیں اور افغان مفاہمتی عمل میں چین، امریکہ سمیت دوسرے ملکوں کی شمولیت معاون ثابت ہوگی۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 2 سال کے دوران دہشت گردی میں نمایاں کمی آئی ہے جب کہ امن کے لیے بھارت سے پیشگی شرائط کے بغیر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

News ID 1859889

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha