27 نومبر، 2015، 9:17 PM

پیرس، حملوں میں ہلاک افراد کی یاد میں خاموشی اختیار کی گئی

پیرس، حملوں میں ہلاک افراد کی یاد میں خاموشی اختیار کی گئی

دہشت گردانہ حملوں کے بعد خوف کے شکار فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں یہ خصوصی تقریب شہر کے فوجی عجائب گھر کے قریب منعقد کی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دہشت گردانہ حملوں کے بعد خوف کے شکار فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں یہ خصوصی تقریب شہر کے فوجی عجائب گھر کے قریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں قریب دو ہزار افراد شریک ہوئے۔ جمعہ 27 نومبر کی صبح ہونے والی اس خصوصی تقریب میں حملوں کا نشانہ بننے والے تمام 130 افراد کے نام با آواز بلند پڑھے گئے۔ ٹھیک دو ہفتے قبل یعنی جمعہ 13 نومبر کی شام ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے دوران پیرس کے فٹبال اسٹیڈیم، ایک کنسرٹ ہال اور شہر کے کئی بارز اور ریستورانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ان حملوں میں دیگر 350 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ پیرس کے ملٹری میوزیم 'انوالیڈیز‘ کے صحن میں منعقد کی جانے والی اس تقریب میں متاثرہ افراد کے اہل خانہ شریک تھے۔ اس کے علاوہ حملوں کے دوران زخمی ہونے والے افراد بھی موجود تھے۔ فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ کی سربراہی میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں فوجی بینڈ کی طرف سے ملک کا قومی ترانہ بجایا گیا جس کے بعد تقریب میں شریک لوگوں نے مرنے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

News ID 1859888

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha