مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایک جرمن اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پیرس حملوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ایک جرمن تاجر نے فراہم کیا تھا۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اخبار نے یہ خبر دفتر استغاثہ اور جرمن تفتیشی اداروں کی دستاویزات دیکھنے کے بعد شائع کی ہے۔ اخبار کے مطابق جرمن صوبے باڈن وورٹمبیرگ کے 34 سالہ شخص نے نومبر میں پیرس کے ایک عرب باشندے کو 4 کلاشنکوف رائفلز فروخت کی تھیں یہ سودا انٹرنیٹ کے ذریعے طے ہوا تھا۔ فرانسیسی حکام کو خدشہ ہے کہ 13 نومبر کے پیرس حملوں میں یہی ہتھیار استعمال ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ اس سلسلے میں مشتبہ جرمن شہری ساشا ڈبلیو سے تفتیش جاری ہے۔
ایک جرمن اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پیرس حملوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ایک جرمن تاجر نے فراہم کیا تھا۔
News ID 1859955
آپ کا تبصرہ