24 نومبر، 2015، 8:20 PM

مصر میں بم دھماکے اور فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور مارے گئے

مصر میں بم دھماکے اور فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور مارے گئے

مصری علاقے سینائی کے سب سے بڑے شہر العریش کے ایک ہوٹل کے باہر ہونے والے دو بم دھماکوں میں ایک مقامی کونسلر اور دو پولیس اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصری علاقے سینائی کے سب سے بڑے شہر العریش کے ایک ہوٹل کے باہر ہونے والے دو بم دھماکوں میں ایک مقامی کونسلر اور دو پولیس اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ واقعے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جس ہوٹل کے باہر حملہ کیا گیا، وہاں انتخابی عمل کی نگرانی کرنے والے 50 جج ٹھہرے ہوئے تھے۔ سینائی علاقے کے شہر العریش کے ہوٹل پر بم حملے کے بعد نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے ایک کار سے باہر نکل کر فائرنگ بھی شروع کر دی اور ان کو تعینات پولیس کی جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پولیس نے چاروں مسلح افراد کو ہلاک کر دیا۔ سینائی کے اِس علاقے میں ایک روز قبل پارلیمانی الیکشن کے دوسرے دور کا اختتام ہوا ہے۔ کسی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

News ID 1859827

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha