مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے فرانسیسی صدر کے ہمراہ تیرہ نومبر کے پیرس حملوں کے ایک مقام باٹاکلاں کا دورہ کیا۔ اِسی جگہ وہ کنسرٹ ہال تھا، جہاں ایک سو تیس میں سے نوے کے قریب ہلاکتیں ہوئی تھیں۔ کنسرٹ ہال میں ایک میوزک بینڈ اپنی پرفارمنس پیش کر رہا تھا۔ باٹاکلاں پیرس کے وسطی علاقے میں ہے۔ فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ اور برطانوی وزیراعظم کے درمیان پیرس میں ہونے والی میٹنگ میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف انٹرنیشنل اتحادی فوجی کارروائیوں کو منظم انداز میں شروع کرنے کو زیر بحث لایا گیا۔ اولانڈ رواں ہفتے کے دوران اِسی انٹرنیشنل اتحاد کے فعال کرنے کے لیے امریکا اور روس کے دورے کریں گے۔
برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے فرانسیسی صدر کے ہمراہ تیرہ نومبر کے پیرس حملوں کے ایک مقام باٹاکلاں کا دورہ کیا۔
News ID 1859805
آپ کا تبصرہ