مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر اعظم مدودوف نے کہا ہے کہ امریکہ مشرق وسطی میں اپنی غیر ذمہ دارانہ پالیسیاں مسلط کرنے کی وجہ سے داعش کے فروغ کا باعث بنا ہے ۔
روسی وزیر اعظم نے کہا کہ تمام ممالک کو چاہیے کہ وہ مشرق وسطی بالخصوص شام و مصر اور عراق میں قانونی حکومتوں کی حمایت کریں اور علاقہ میں عدم استحکام پیدا کرنے سے اجتناب کریں ۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ قانونی حکومتوں کو گرانے کے لئے دہشت گردوں کو سہارا لیتا ہے جس کی وجہ سے دہشت گردی کوبہت زیادہ فروغ ملا ہے۔
مدودف نے کہا کہ داعش کو امریکہ کی غلط اور غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں کی وجہ سے فروغ ملا ہے اور داعش دہشت گرد تنظیم کے پھلنے پھولنےمیں امریکہ کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔
روسی وزیر اعظم نے کہا کہ کسی دور میں امریکہ القاعدہ کا زبردست حامی تھا جس کی بنا پر 11 ستمبر کا واقعہ رونما ہوا اور امریکہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں سنجیدہ نہیں جبکہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام ممالک کو متحد ہونا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ