مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران اور ترکمنستان کے درمیان تجارتی حجم میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
تہران میں ترکمنستان کے صدر قربان فلی بردی محمدوف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ آئندہ دس برس کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا حجم ساٹھ ارب ڈالر تک پہنچ جانا چاہئے۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایران اور ترکمنستان نے گیس، بجلی، ٹرانسپورٹ، صنعت، زراعت، دہشت گردی اور ثقافتی شعبے میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے سے اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے ایران اور ترکمنستان کے درمیان تعاون کے روڈ میپ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو اقتصادی، ثقافتی اور علاقائی معاملات میں ایک دوسرے کے ساتھ صلاح و مشورے اور تعاون کے عمل کو مضبوظ بنانا ہوگا تاکہ تعاون کی جامع دستاویز تیار کی جا سکے۔ ایران کے صدر نے واضح کیا کہ کیسپین سی کے استعمال، اس علاقے میں تیل و گیس کی تلاش اور کیسپین سی کے ساحلی ملکوں کے حقوق کا تعین جیسے معاملات بھی ان ممالک کے تعاون میں شامل ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ترکمنستان کے صدر کے ساتھ مذاکرات میں ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں بھی تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔
آپ کا تبصرہ