17 نومبر، 2015، 2:09 PM

داعش کا پیرس حملوں کے بعد واشنگٹن کو اپنا اہم ہدف قرار دینے کا اعلان

داعش کا پیرس حملوں کے بعد واشنگٹن کو اپنا اہم ہدف قرار دینے کا اعلان

پیرس میں دہشت گردی کے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے داعش نے خبردار کیا ہے جوممالک شام پر حملوں میں حصہ لے رہے ہیں وہ پیرس جیسے حملوں کے لیے تیار رہیں جب کہ داعش نے واشنگٹن کو اپنا اہم ہدف قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پیرس میں دہشت گردی کے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے داعش نے خبردار کیا ہے جوممالک شام پر حملوں میں حصہ لے رہے ہیں وہ پیرس جیسے حملوں کے لیے تیار رہیں جب کہ داعش نے واشنگٹن کو اپنا اہم ہدف قرار دیا ہے۔ داعش کی جانب سے جاری نئی ویڈیو میں خبردار کیا گیا ہے کہ جو ممالک شام پر حملوں میں ملوث ہیں ان پر پیرس جیسے حملے کیے جائیں گے اور واشنگٹن پر بھی اس طرح کے حملے کریں گے۔ ویڈیو میں ایک شخص یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو ممالک ان صلیبی حملوں میں ملوث ہیں ان کو سبق سکھانے کے لیے فرانس کے مرکز پریس پر حملہ کیا اور اس بات کی قسم اٹھاتے ہیں کہ امریکہ کے مرکز واشنگٹن کو بھی اسی طرح نشانہ بنایا جائے گا۔

News ID 1859642

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha