مہر خبرررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پینٹاگون کے ترجمان پیٹر کُک کے مطابق لیبا میں شدت پسند تنظیم داعش گروپ کے سربراہ ابو نبیل ایف 15جیٹ طیارے کی کارروائی کے دوران ہلاک ہوگیا ہے۔ ابونبیل کو وسام نجم عبد زید الزبیدی کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔ وہ عراقی شہری اور القاعدہ کا سرغنہ تھا۔ ترجمان نے کہا کہ ابونبیل کی ہلاکت سے لیبیا میں داعش کے شدت پسند گروپ کے مذموم مقاصد اور منصوبے کمزور ہو جائیں گے۔ لیبیا میں داعش کے کسی لیڈر کے خلاف امریکہ کی یہ پہلی کارروائی ہے۔ جہادی جان کے بعد ابو نبیل امریکی حملے میں ہلاک ہونے والے داعش کے دوسرے بڑے رہنما ہیں۔
پینٹاگون کے ترجمان پیٹر کُک کے مطابق لیبا میں شدت پسند تنظیم داعش گروپ کے سربراہ ابو نبیل ایف 15جیٹ طیارے کی کارروائی کے دوران ہلاک ہوگیا ہے۔
News ID 1859604
آپ کا تبصرہ