مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ فرانس کی غلط پالیسیوں کے باعث دہشت گردی کو فروغ ملا اور پیرس دھماکے بھی اسی پالیسی کا نتیجہ ہیں۔ دمشق میں فرانسیسی قانون دانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پیرس دھماکوں کو بیروت اور شام میں گزشتہ 5 سال سے جاری واقعات سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔ ہم نے ماضی میں کہا تھا کہ شام کے واقعات کو نظر انداز نہ کیا جائے تاہم یورپی یونین کے حکام نے ان پر غور نہیں کیا۔ فرانسیسی صدر کو اپنی پالیسی تبدیل کرنی چاہیے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز فرانس کے دارالحکومت کے مختلف مقامات پر خود کش حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 130 زائد افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ فرانس کی غلط پالیسیوں کے باعث دہشت گردی کو فروغ ملا اور پیرس دھماکے بھی اسی پالیسی کا نتیجہ ہیں۔
News ID 1859599
آپ کا تبصرہ